پیرو کے صدر نے سینوفارم ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی

Aug 07, 2021 | 14:33

ویب ڈیسک

پیرو کے صدر پیڈرو کاسٹیلو نے چینی کی تیار کردہ سینوفارم کووڈ۔ 19 ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو کے صدر نے سینوفارم کووڈ۔ 19 ویکسین لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینوفارم کووڈ۔ 19 ویکسین سمیت تمام ویکسینوں پر یقین اور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک میں جاری ویکسی نیشن مہم کے دوران تمام ویکسینین تسلی بخش اور قابل اعتماد ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ویکسین لگوائیں اور صحت عامہ کے اصولوں کو ترجیح دیں۔واضح رہے کہ پیرو میں گزشتہ فروری کو کووڈ۔19 کے خلاف ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا تھا جس میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ترجیح دی گئی تھی.

مزیدخبریں