اردگان، پیوٹن ملاقات: تجارت توانائی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق 

 ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر طیب اردگان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری اہم ملاقات بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع روس کے سیاحتی شہر سوچی میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی اور عالمی چیلنجز کے باوجود باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دوطرفہ تجارت میں اضافے سمیت اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا اور شام میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ کے عزم کا اعادہ کیا۔ روس سے اناج، کھاد اور دیگر خام اشیاء کی بلا روک ٹوک برآمد سمیت یوکرائنی اناج کی برآمدات سے متعلق استنبول معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کرنے پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن