این اے 157‘ پی پی 139‘ 241 کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوںکی فہرست جاری


لاہور (اے پی پی)ریٹرننگ افسران نے ملتان این اے 157، شیخوپورہ پی پی 139اوربہاولنگر پی پی 241میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 157ملتان سے 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ پی پی 139شیخوپورہ سے18امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ پی پی 241بہاولنگر سے 20امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ترجمان کے مطابق ان حلقوں میں 11ستمبر کو ضمنی انتخاب منعقد کیا جائے گاجبکہ این اے 108فیصل آباد اور این اے 118ننکانہ صاحب میں ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں ریٹرننگ افسران نے ہفتہ کے روز پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پی پی 209خانیوال میں ضمنی انتخاب کے لئے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 11اگست کوپبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن