اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرسے متعلق کیس میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر ایف آئی اے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقررکرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو تمام زیر التوا درخواستوں کوبھی 20 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری احکامات جاری کیے، درخواستیں شیراز احمد فاروقی،جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد اور محمد سعید کی جانب سے دائر کی گئیں۔
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرکیس، ایف آئی اے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Aug 07, 2022