اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے صدر روٹری انٹرنیشنل کلب جنیفرجونز سے ملاقات کی وفاقی وزیر صحت نے پولیو کے حوالے سے روٹری کی خدمات کو سراہا صدر روٹری انتر نیشنل کلب ے کہا کہ پولیو کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیںوفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر بھر پور اقدامات کیے جارھے ہیں پولیو کے خاتمے کیلئے وائرس کی بھر پور نگرانی کی جارہی ہے عبدالقادر پٹیل پولیو وائرس کی موجودگی ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے15اگست سے جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم شروع ہوگی22اگست سے ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی مہم شروع ہورہی ہے پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رھے ہیں روٹری انٹرنیشنل پاکستان کے پولیو کی انٹرنیشنل فنڈنگ کی کمی کو پورے کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر صحت کی صدر روٹری انٹرنیشنل کلب جنیفرجونز سے ملاقات
Aug 07, 2022