اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبر نگار) ملک میں مریضوں کو بدستور ادویات کی کمی کا سامنا ہے، انستھیزیا کی ادویات اور انجکشنزبھی ملک میںنایاب ہو چکے ہیں بخار، مرگی، جگر، بلڈ پریشر اور خون پتلا کرنے والی ادویات کی سپلائی نہیں آ رہی کئی ماہ سے یہ ادویات نایاب ہیں، مریضوں کو عام امراض کی ادویات کی دستیابی میں بھی مشکلات کا سامناہے سیکرٹری ہیلتھ اور سی ای او ڈریپ کی یقین دیہانی کے بعد بھی بے ہوش کرنیوالی دوا کی قلت ہے تفصیلات کے مطابق ملک میں عام امارض میں استعمال ہونیوالی ادویات کی قلت سے مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ہسپتالوں میں بالکسوص بے ہوشی کی دوا ناپید ہے زرائع کے مطابق انستھیزیا کے انجیکشنز کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کے آپریشن متاثر ہو رہے ہیں، بعض مریضوں کے لواحقین بازار سے انستھیزیا خرید کر آپریشن کروانے پر مجبور ہیںاس ضمن میں سیکرٹری ہیلتھ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)کی فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی اور پروسی ملک سے انستھزیا کی درآمد کی منطوری دی گئی تھی تاہم اس ھوالے سے پیش رفت ہوئی نہ ہی انستھزیا کی قلت پر قابو پایا جاسکا ہے دوسری جانب معاشی بحران کیوجہ سے پی پی ایم اے نے بھی ادویہ سازی روک رکھی ہے جسکی وجہ سے بخار، مرگی، جگر، بلڈ پریشر اور خون پتلا کرنے والی ادویات کی سپلائی نہیں آ رہی، تین ماہ سے یہ ادویات نایاب ہیں۔