روٹری فلاحی منصوبوں سے لوگوں کے طرز زندگی بہتر بنانے کیلئے کو شاں: جینیفر جونز 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) روٹری انٹرنیشنل کی صدر جینیفر جونز نے کہا کہ روٹری فلاحی منصوبوں کے ذریعے لوگوں کے طرز زندگی اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ روٹری نے پاکستان میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں روٹری کے پلیٹ فارم سے نئے عزم کے ساتھ نئے فلاحی منصوبے شروع کیے جائیںروٹری انٹرنیشنل کی صدر جینیفر جونز نے کہا کہ روٹری دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہے، اس کے 14 لاکھ ممبران اپنی کمیونٹیز اور ملک کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پریس بریفنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ  روٹری نے دنیا سے پولیو کے خاتمے کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ روٹریز پولیو پلس کی پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 353.8 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہے اور مجموعی طور پر اس کا عالمی تعاون تقریبا 2.5 بلین امریکی ڈالر رہا ہے۔ روٹری ایک کمیٹی ہے جو اس وقت تک اپنا حصہ ڈالتی رہے گی جب تک دنیا پولیو سے پاک نہیں ہو جاتی۔)روٹری انٹرنیشنل کی صدر جینیفر جونز نے پاکستان میں روٹری کے پلیٹ فارم سے نئے عزم کے ساتھ نئے فلاحی منصوبے شروع کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میںبیماری کی روک تھام اور علاج؛ پانی، صفائی، اور حفظان صحت؛ ماں اور بچے کی صحت؛ بنیادی تعلیم اور خواندگی؛ کمیونٹی کی اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی ہمارے اہم اہداف ہوں گے ،اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر محمد فیض قدوائی، روٹری فانڈیشن کے ٹرسٹی عزیز میمن، ڈسٹرکٹ گورنر عدنان روحیلہ اور میڈیا کوآرڈینیٹر عمران غزنوی بھی موجود تھیانہوں نے کہا کہ روٹری ان مقاصد کے لیے وقف ہے جو بین الاقوامی تعلقات استوار کرتے ہیں، زندگیوں کو بہتر بناتے ہیں اور ایک بہتر دنیا بناتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پوری دنیا کے روٹیرینز توجہ کے 7 شعبوں میں منصوبے شروع کرنے میں شامل ہیں جن میں امن کی تعمیر اور تنازعات کی روک تھام شامل ہے۔  

ای پیپر دی نیشن