اسلام آباد(خبر نگار)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر،بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران زیریں سندھ اور شمالی بلوچستان میں بعض مقامات پر بار ش متوقع ہے گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب،سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی بارش ملی میٹرز میں پنجاب لاہور جو ہر ٹا ون 81، ایئرپورٹ 52، گلشن راوی 34، نشتر ٹاون ، تاج پورہ 33، سٹی 28 ، جیل روڈ 24، مغل پورہ ، اپر مال 16، لکشمی چوک 13، وا سا، چوک نخدا، پا نی والا تالاب12 ، اقبال ٹا ون 10، سمن آباد 07، فر خ آ باد 06 )، اسلام آباد (گولڑہ 02)، گجرات 08، او کا ڑہ 03، جہلم 02، فیصل آباد 01، سندھ: چھاچھرو 55، نگرپارکر 43، ڈپلو 31، مٹھی 26،د ہلی، چھور 18، بدین 17، حیدرآباد 16، موہنجوداڑو، لاڑکانہ 15، میرپورخاص 12، اسلام کوٹ 09، ٹنڈو جام 06، کلوئی 05، جیکب آباد 05،کرا چی (کیماڑی )، ٹھٹھہ 02،بلوچستان: لسبیلہ 15، ژوب 13، کوہلو 05، بارکھان، زیارت 01، کشمیر: را ولا کوٹ 11، گلگت بلتستان: اسکردو میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریکارڈکیے گئے زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت:دالبندین43، نوکنڈی، چلاس 42 اورتربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔