لاہور(خصوصی نامہ± نگار ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسرساجد میر نے فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کی تازہ ترین بمباری کی شدی الفاظ میں مذمت کی ۔ٹویٹر بیان میں انہوں نے اسرائیلی بمباری اور بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ہم فلسطین کے غیور اور بہادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ بے گناہ فلسطینی شہریوں کی شہادت پر مجرمانہ خاموشی اسرائیلی جرائم پر چشم پوشی کے مترادف ہوگی۔ دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ انسانیت کے حامی ہیں یا پھر دہشت گردی کے؟۔ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی سے ہسپتال محفوظ ہیں اور نہ ہی عبادت گاہیں۔