این اے 111،پی پی 132سے پی ٹی آئی کامیاب ہوگی: عمران شاہ 

لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف پی پی 132 کے رہنما سید عمران شاہ نے کہا کہ میاں عاطف موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی کو ہر صورت این اے 111 سے قومی اسمبلی کا امیدوار بنائیں گے۔ مضبوط امیدوار تحریک انصاف کو ہر صورت اس حلقہ میں ن لیگ کے مقابل فتح یاب ہونگے۔ میاں عاطف آنے والے جنرل الیکشن اور اسمبلی میں این اے 111 سے عمران خان کے مضبوط سپاہی ہونگے ۔سید فیملی جو کہ یہاں سے 1985 سے الیکشن لڑتی آئی ہے اور تین دفعہ ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں سید برادری نے اپنا اتحاد کرتے ہوئے پی پی 132 میں مجھ پر اعتماد کیا ہے۔متفقہ امیدوار منتخب کرنے پر اہل علاقہ کا شکر گزار ہوں اور پارٹی کی عزت و وقار کی خاطر خلوص نیت سے ایڑی چوٹی کا زور لگاکر اعتماد کی پاسداری یقینی بنائیں گے۔ این اے 111 اور پی پی 132 میں پاکستان تحریک انصاف کے درست اور دانشمندانہ فیصلے سے کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔

ای پیپر دی نیشن