بنگلہ دیش: پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 51.68 فیصد اضافہ 


ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک 51.68 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی کے باعث کیا گیا۔ پٹرول کی قیمت 51.61  فیصد اضافے سے 130 ٹکا(310روپے) فی لٹر، ڈیزل اور مٹی کا تیل 42.5 فیصد اضافے کے بعد 114 ٹکا فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن