پی ٹی آئی نے حلقوں میں انتخابی شیڈول چیلنج کر دیا 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پی ٹی آئی نے9  حلقوں کے لیے الیکشن کمشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق بدھ کو پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے، عدالت چار اگست کو درخواست پر سماعت کر کے نوٹس جاری کر چکی، الیکشن کمشن کو نوٹس کا معلوم ہے اس کے باوجود شیڈول جاری کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی کیس کے فیصلے تک الیکشن کمشن کا انتخابی شیڈول معطل رکھا جائے۔ رجسٹرار آفس  نے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر بدھ کو سماعت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...