پی این ایس سی کے بیڑے میں ایک اور جہاز اگلے ہفتے شامل ہوجائیگا:رضوان شیخ


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے ایم ٹی مردان 3 اگست 2022 کو اپنے بیڑے میں شامل کیے گئے دوسرا جہاز یعنی ایم ٹی سرگودھا کو ایک ہفتے میں شامل کر لیا جائے گا۔ ان دونوں جہازوں، کے شامل ہونے سے پی این ایس سی سامان لے جانے کی گنجا ئش بڑھ کر 107,123 میٹرک ٹن ہو جائے گی، جو کہ 1979 میں اپنے قیام کے بعد سے پی این ایس سی کی سب سے زیادہ گنجا ئش ہے۔اس حصول سے پاکستانی سمندری مسافروں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ ان آئل ٹینکرز کو تیل کی تجارت میں لگانے سے خزانے میں زرمبادلہ کے اخراج میں کمی آئے گی۔ چیئرمین رضوان احمد شیخ نے اس کام کو ممکن بنانے میں PNSC بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کے تعاون و کوششوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن