مون سون کا چوتھا اسپیل‘ کراچی سے بارش کا آغاز


کراچی(نیوز رپورٹر) شہر قائد سمیت سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز ہوگیا ، اسپیل کے باعث کراچی ،حیدر آباد ، بدین ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیاراور جیکب آباد میں بارش ہوئی۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا اور شہری موسم کو انجوائے کرنے باہر نکل آئے، صدر،آئی آئی چند ریگر روڈ، سائٹ ، گلزار ہجری اسکیم تینتس اور دیگر علاقوں میں بادل برسے۔محکمہ موسمیات نے شہر میں آٹھ اگست تک ہلکی اور درمیانی جبکہ دس سے پندرہ اگست کے دوران تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔موسلادھاربارشوں کے باعث کراچی ، بدین ،ٹھٹھہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے اور آسمانی بجلی گرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔سسٹم تیز طوفانی ہوائیں چلنے کے امکانات بھی نظر آرہے ہیں، اس لئے لوگ محتاط رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اپنے ندی نالوں کو صاف رکھیں، بجلی کے کھمبوں، برقی آلات، درختون اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔سسٹم کے بعد 9 یا 10اگست سے ایک اور طاقتور سسٹم سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن