پا13کی رات پا ور شو ، پی ٹی آئی 14اگست کو جشن پر یڈ گرائونڈ میں منا ئے گی 

Aug 07, 2022


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 13 اگست کی رات پریڈ گرائونڈ میں پاور شو کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رات بارہ بجکر ایک منٹ پر یوم آزادی 14 اگست کا جشن منانے کے لئے آتشبازی کا عالی شان مظاہرہ کیا جائے گا۔ چیئرمین عمران خان نے اس سلسلے میں پارٹی رہنماں کوتیاریوں کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ اس جلسے میں موجودہ حکومت کو جلد الیکشن کی تاریخ دینے کا الٹی میٹم دیئے جانے کا امکان ہے۔ یہ فیصلہ بنی گالہ میں سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گرائونڈ میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ پریڈ گرائونڈ کے جلسے میں عمران خان اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ تحریک انصاف کے ورکروں کو13 اگست کی رات پریڈ گرائونڈ میں پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تحریک انصاف14 اگست کا جشن پریڈ گرائونڈ میں منائے گی۔ تحریک انصاف نے پریڈ گرائونڈ میں ایک لاکھ ورکرز اکٹھے کرنے اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں جلسہ سے متعلق پارٹی دیگر امور طے کرے گی۔ دریں اثنا عمران خان نے کہا ہے اسرائیل کی فورسز نے تمام بین الاقوامی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں محصور فلسطینیوں اور بچوں پر فضائی حملہ کیا ہے۔ ہم بہادر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں۔ فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کے خلاف کارروائی کریں۔

مزیدخبریں