سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع کولگام کے علاقیریڈونی کا گزشتہ روز محاصرہ کر لیا تھا۔ بھارتی فوج نے ریڈونی کے آستان پورہ محلہ کی ناکہ بندی کے دوران فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو شہری 28سالہ مزدورمنظور احمد لون ولد محمد عبداللہ اورمشتاق احمد تانترے ولد محمد اسمائیل زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے دوران زخمی مزدور منظور احمد لون بعد میںہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔جنوبی کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے ۔ ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کے ایک اہلکار متل ہزاریکانے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔دوسری جانب بھارتی ٹی وی کے مطابق68 فیصد مسلم آبادی والے جموں و کشمیر میں مقامی افسران کلیدی عہدوں کیلئے مسلسل نظر انداز کیے جارہے ہیں ان کی حیثیت ایسی ہوگئی ہے کہ وہ نوکری تو کررہے ہیں لیکن فیصلہ سازی میں ان کا رول نہیں ہوتا۔ فی الوقت جموں و کشمیر میں 58 اعلی سول سروس افسرن میں بارہ مسلمان ہیں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی اورنیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان میں کشمیر کے نام پر حکومتیں بنتی ہیں لیکن کشمیریوں کیساتھ فٹبال کی طرح کھیلا جاتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک سے کہا کہ کشمیریوں کیساتھ ناانصافی کو ترک کیا جائے ۔