ملتان(خصوصی رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں 15 سو سے زائد سربراہان کی خالی آسامیوں پر نئی بھرتی کرنے کا اعلان کردیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے خالی آسامیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ مراسلے میں تمام سکولوں میں ڈپٹی ڈی ای اوز اور ہیڈ ماسٹرز کی تعداد طلب کرلی گئی ہے۔گریڈ سترہ اور اٹھارہ کی خالی سیٹوں کے حوالے سے بتایا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن کے مطابق پرفارمے میں میل اور فی میل ہیڈز کی خالی سیٹیوں کی تعداد بتائی جائے گی دس اگست تک خالی سیٹوں کی تعداد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بتائی جائے گی ۔
سرکاری سکولوں میں 1500 سے زائد سربراہان کی خالی آسامیوں پر نئی بھرتی کرنے کا اعلان
Aug 07, 2022