شعیب اختر کا 8 گھنٹے طویل آپریشن سابق کرکٹر نے دعاﺅں کی اپیل کر دی

Aug 07, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ اسٹار شعیب اختر کو گھٹنے کے آپریشن کےلئے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ شعیب اختر نے ہسپتال کے بیڈ سے ویڈیو سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر شیئر کی اور مطلع کیا کہ ان کا 8 گھنٹے طویل آپریشن ہوا، انہیں دعاﺅں کی سخت ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے یہ میری آخری سرجری ہوگی، اس سے قبل میرے گھٹنے کے پانچ آپریشن ہوچکے ہیں۔ شعیب اختر نے تمام مداحوں سے خصوصی طور پر دعاﺅں کی درخواست کی ہے۔ 

مزیدخبریں