لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں ساتویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں کینیڈا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے 24 ویں منٹ میں رانا عبدالوحید نے 25 ویں منٹ میں غضنفر علی نے 52 ویں میں کپتان عمر بھٹہ نے جبکہ کھیل کے آخری 60 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے گول سکور کرکے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔ کینیڈا کی جانب سے 26 ویں منٹ میں میتھیو‘ 30 ویں منٹ میں کیگان‘ 58ویں منٹ میں میں میتھیو نے اپنا دوسرا گول سکور کیا۔ اس طرح پاکستان ساتویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔سکاٹ لینڈ نے گھانا کو دو کے مقابلے میں سات گول سے ہرا کر نویں پوزیشن حاصل کرلی ۔
کامن ویلتھ گیمزہاکی: پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی
Aug 07, 2022