چار ماہ سے ادائیگی کا منتظر ہوں‘ ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 4 ماہ سے ادائیگی کےلئے فیڈریشن کے منتظر ہیں۔ میں چار ماہ سے ادائیگی کا منتظر ہوں جبکہ پلیئرز شاید اور زیادہ وقت سے اس کے منتظر ہیں۔ میری نظر میں پیسے کی ادائیگی نہ ہونا خراب پرفارمنس کی وجہ نہیں ہونی چاہیے۔ٹیم کا ہر پلیئر بہتر کرنا چاہتا ہے اور محنت کر رہا ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستان ہاکی کو پھر ٹریک پر لے آو¿ں۔ 2024 اولمپکس میں اچھا پرفارم کرنا ہدف ہے۔ پاکستان ہاکی کیلئے قدم بہ قدم کا پلان بنایا ہے، راتوں رات کچھ نہیں ہوسکتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...