بارش!قومی کرکٹرز کا ٹریننگ سیشن متاثر‘انڈور پریکٹس 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ نیدر لینڈز کیلئے قومی کرکٹرز کی مشقوں کا آغاز ہو گیا،لاہور میں بارش کے باعث قومی سکواڈ کے تربیتی سیشن کا پہلا روز متاثرہوا،قومی سکواڈ نے قذافی سٹیڈیم کی بجائے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر انڈور ہال میں ٹریننگ کی جبکہ نائب کپتان شاداب خان کی میڈیا ٹاک بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ نیٹ سیشن میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور باو¿لنگ کی مشقیںکرائی گئیں ۔ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشن کی نگرانی کررہے ہیں۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور باو¿لنگ کوچ شان ٹیٹ بھی مشقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کے مابین پریکٹس میچ آج کھیلا جائیگا۔ گزشتہ روز لاہور میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے آﺅٹ فیلڈ گیلی ہوگئی جبکہ ہفتہ کو بھی رم جھم جاری رہی، اس صورتحال میں کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں انڈور پریکٹس تک محدود رہنا پڑا ،11اگست تک جاری رہنے والے کیمپ میں پاکستان شاہینز کیخلاف 2پریکٹس میچز بھی شامل ہیں۔آج پریکٹس میچ کے دوران بھی بارش کی مداخلت کا خدشہ ظاہر کردیا گیاہے۔ قومی سکواڈ کو فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف آج اتوار جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن