روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ‘ معیشت میں مثبت اشاروں کی نشاندہی : سعید منیس 

ٹبہ سلطان پور( خبر نگارمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی سربراہی میں ملک کی معاشی ٹیم کی محنت سے ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ملکی معیشت میں مثبت اشاروں کی نشاندہی ہے۔ سعید احمد خان منیس نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی بھی ملک اور عوام کے لئے خوش آئند ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سید الطاف حسین‘ سجاد بھٹی‘حاجی محمد سعید کمبوہ‘ اجمل خان سگو‘ملک ریاض مسوان اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن