دلوں میں بسنے والا لیڈر نا اہل نہیں کیا جاسکتا‘ سارہ علی سید

ملتان (نمائندہ نوائے قت)دلوں میں بسنے والا لیڈر نا اہل نہیں کیا جاسکتا۔ تحریک انصاف کے بغیر پاکستان کی جمہوریت نا مکمل ہے۔ پنجاب کے بعد مرکز سے بھی ظالم حکمرانوں کو نکالیں گے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کیخلاف جتنے بھی فیصلے دیئے عدالتوں سے ریورس ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن و ایڈوائزر سائوتھ پنجاب خواتین ونگ تحریک انصاف  سارہ علی سید نے اپنے اعزاز میں  ڈاکٹر عظمی ساجد کی جانب سے  عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک امیر علی، پرویز اچینہ، مہر ا?فریدی و دیگر موجود تھے۔۔ ڈاکٹر عظمی ساجد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر متنازعہ ہو چکے ہیں مستعفی ہو جائیں۔ پی ڈی ایم کا فارن فنڈنگ بیانیہ فلاپ ہو چکا ہے۔ ۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بالکل غلط ہے عمران خان کی ضمنی انتخابی مہم ڈٹ کر کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن