سانگھڑ(نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن نے یونین کونسل گجری کے برسات متاثرین کے سو خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری مشتاق مانگٹ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے سیف اللہ خٹک، حافظ منور حسین خٹک،عبدالرشید راجپوت،طفیل احمد راجپوت،حزب اللہ لغاری اور دیگر ورکر بھی موجود تھے جنرل سیکرٹری مشتاق مانگٹ نے کہا ہے کہ ریاست دیگر علاقوں میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے لیکن گجری میں ہمیں وہ خدمات نظر نہیں آئی جو ریاست کی زمہ داری ہے۔انھوں نے کہا ہم نے اپنی گنجائش کے مطابق ریسکیو سے لے کر متاثرین کی بحالی کھانا ٹینٹ سروس اور آج راشن پہنچانے کے اقدامات کیے ہیں مگر مزید اقدامات کی ضرورت ہے انھوں نے متاثرین اور اپنے ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی نکاسی کو مستقل بنیادوں کا حل نکالا جائے مگر یہ کام سندھ حکومت کے تعاون کے بغیر آسان نہیں لہذا حکومت سندھ کو اس پر توجہ دینی چاہیے ۔