اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری عریاں جارجیت ہے: شجاع الدین شیخ 

Aug 07, 2022

 لاہور(خصوصی نامہ نگار )تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری عریاں جارحیت ہے۔ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل، غزہ پر جس بڑے حملے کی تیاری کر رہی ہے اْسے امریکہ کی مکمل اشیرباد حاصل ہے۔ گویا اسرائیل اب جنگی جرائم کے لیے مکمل آزاد ہے۔ جو مسلمان ممالک اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں درحقیقت وہ اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنے کی بجائے اسرائیل کے سہولت کار بنتے جا رہے ہیں اور وہ اس خام خیالی میں مبتلا ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل کی چاپلوسی کرنے سے وہ اپنے اقتدار اور ملک کومحفوظ بنا لیں گے۔ 

مزیدخبریں