جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)سنگت فائونڈیشن کی پروگرام آفیسر مس افشاں نازلی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ کی بے مثل قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کیلئے راہ حق میں اپنی جان، مال، عزت و آبرو، آل و اولاد سب کچھ قربان کردینا ہی مومن کا مقصد حیات ہے، سید الشہدا ء حضرت سیدنا امام حسینؓ کی شہادت تاریخ اسلام کا وہ روشن باب ہے جو اپنی حیثیت کے لحاظ سے منفرد اور بے مثال ہے، اس کی عظمت آج بھی اسی طرح ہے جس طرح صدیوں پہلے تھی،حسینیت ظلم وجبر کے خلاف ڈٹ جانے کانام ہے۔