کپتان نے نئے عزم کیساتھ کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا: عندلیب عباس 

لاہور(نیوزرپورٹر) پی ٹی آئی سنٹر ل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر اراکین  اسمبلی کو صوبائی وزراء کا حلف اْٹھانے پر مبارکباد پیش کی اوراپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب کی عوام کی خدمت کیلئے نئے عزم کے ساتھ اپنے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ہے جو عوام کی بلاتفریق خدمت کو یقینی بنائیں گے ۔عوام کے مسائل حل کرنا تحریک انصاف پنجاب کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔پنجاب میں نئے ترقی کے دور کا آغاز ہو چکا ۔ عوام کے مسائل حل ہونے تک تحریک انصاف چین سے نہیں بیٹھے گی ۔امپورٹڈ اور کرپٹ ٹولہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی چوری کو بچانے میں لگا ہوا ہے ۔پنجاب کی باشعور عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے ۔چوروں اور منافقوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...