ضلع غربی میں عزاداران کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘اراکین صوبائی اسمبلی 


کراچی( سٹی نیوز) اراکین صوبائی اسمبلی عدیل شہزاداورعلی خورشیدی نے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی غلام قادر تالپوراورایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن کے ہمراہ 7محرم الحرام کے ایرانی کیمپ سے نکالے جانے والے جلوس کے راستوں کا معائینہ اور جلوس میں شرکت کی اراکین اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پرانتظامیہ بلدیہ غربی نے امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گذرگاہوں پر صفائی ستھرائی،تعمیر ومرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تبدیلی کے کاموں کو بروقت مکمل کیا ہے اراکین اسمبلی نے کہا کہ 8اور 9محرم کے جلوس کی گذرگاہوں میں منتظمین کی نشاندہی پر سیوریج سسٹم کی درستگی کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت دی اس موقع ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر اور انکی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی نے امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں میں جو انتظامات کیئے وہ قابل ستائش عمل ہے ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ٹیم ورک کی ضرورت ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اس دوران ایڈمنسٹریٹر نے منتظمین اما م بارگاہوں اور جلوس کمیٹیوں کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود آپ کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھی برسات کی وجہ سے بلدیاتی مسائل بڑھنے کے باوجود محرم الحرام کے انتظامات کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے منتظمین کی مشاورت سے ہی آج ہم عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں محرم الحرام کے انتظامات کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی توجہ مرکوز رکھی کہ روزمرہ کے امور کی انجام دیہی میں کوئی فرق نہ آئے اور عزادران کی شکایات کابھی خاتمہ ممکن ہوسکے اس عمل کویقینی بنانے میں میری اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی سربراہی میں عاشورہ محرم کے خصوصی موقع پر صفائی ستھرائی سڑکوں پر موجود گڑھوں کی مرمت خصوصی مقامات پر روشنی کا اہتمام اور نکاسی آب کی شکایات کو جس طرح حل کیا اراکین اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کے ہمراہ 8اور9محرم کے جلوس کی گذرگاہوں کا معائینہ کیا اور جلوس کی گذرگاہوں میں منتظمین کی جانب سے شکایات کاجلد ازجلد ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔

ای پیپر دی نیشن