کراچی (سٹی نیوز)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جامع مسجد رحمانیہ لیاقت آباد 4 نمبر میں ایم کیو ایس سی کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی کی زیر صدارت احتجاجی اجلاس منعقد ہوا احتجاجی اجلاس میں معروف اسکالر علامہ عبد الخالق فریدی ، امام مسجد رحمانیہ قاری محمد ناصر، مذہبی رہنما علامہ مرتضی خان رحمانی، یعقوب احمد شیخ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا اور کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، بھارت کے مذموم عزائم کبھی نہیں پورے ہوں گے کشمیر عالمی تنازعہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناگزیر ہے علامہ عبد الخالق فریدی نے کہا کہ مودی سرکار کی کشمیریوں کو استصواب رائے کے حق سے محروم رکھنے کی ہٹ دھرمی خطے کے امن کی تباہی ہے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی قراردادوں پر بھارت سے فوری عمل درآمد کروانا چاہئے۔ علاوہ ازیں علامہ عبد الخالق فریدی نے مسجد رحمانیہ میں نماز جمعہ کے بعد بلوچستان میں سانحہ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر سرفراز علی و دیگر شہدا کی غائبانہ نماز پڑھائی، شہدائے پاک فوج و شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔