ناصر شاہ کا نشتر پارک، جمشید روڈ سمیت کھارادر تک جلوس کے روٹس کا دورہ 


کراچی (نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی،  ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ودیگر کے ہمراہ نشتر پارک،جمشید روڈ، مرکزی جلوس کے روٹس کا حسینیاں کھارادر تک تفصیلی دورہ کیا اور جلوس کے روٹس پر خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے جلوس کے روٹس پربلدیاتی سہولیات سمیت دیگر سہولیات کا معائنے کے دوران منتظمین جلوس سے  انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی اور موجود افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عزاداران حسین کو جلوس ومجالس میں ہر ممکن سہولیات پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے نشتر پارک میں مرکزی مجالس کا انعقاد اور جلوس برآمد ہوتے ہیں اس لئے یہاں بلدیاتی سہولیات سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں مزید بہتری لانے کیلئے نشتر پارک سمیت جلوس کے روٹس کا ازخود صورتحال کا معائنہ کر رہا ہوں تاکہ جو مسائل موجود ہوں ان کے حل کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کروائے جاسکیں انہوں نے موجود افسران کو حکم دیا کہ وہ عاشورہ محرم تک بلاتعطل اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے دستیاب رہیں اور جلوس کے روٹس پر موجود مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں. ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو نشتر پارک سمیت دیگر جگہوں پر کئے جانے والے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ شرقی کے متعلقہ محکمہ جات الرٹ ہیں اور عاشورہ محرم میں بھی خدمات کی فراہمی کیلئے دستیاب ہونگے روزانہ کی بنیاد پر بلدیاتی خدمات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے.دورے کے دوران سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سلمان میمن، ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈآر اقبال ملاح، ڈائریکٹرز توقیر عباس،ظفر اقبال، آغا سمیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن