این اے246 لیاری،جے یو آئی کی  جانب سے مولانانورالحق متوقع امیدوار

Aug 07, 2022


کراچی( نیو زرپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کراچی کی جانب سے این اے246لیاری کے ضمنی انتخابات کیلئے ضلعی امیر اور سابقہ امیدوار مولانانورالحق کا نام سامنے آگیا،جے یو آئی ضلع جنوبی کے سالار مولانا نصیراللہ اورپی ایس 108کے جنرل سیکرٹری عبدالحق مخلص نے کہا کہ2018میں این اے246لیاری سے جے یو آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا،ضمنی انتخاب میں عوامی طاقت سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے انشائ￿ اللہ، 2018کے عام انتخابات میں این اے246لیاری سے مولانانورالحق متحدہ مجلس عمل کے امیدوارتھے جنہوں نے سرکاری رزلٹ کے مطابق33ہزار078ووٹ لئے۔

مزیدخبریں