22سالہ نوجوان کی نعش برآمد


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کھنہ کے علاقے پنڈوریاں میں 22 سالہ نوجوان کی نعش ملنے پر پولیس پہنچ گئی جس کی شناخت حیدر علی ولد طالب حسین کے نام سے ہوئی ہے جو چکلالہ سکیم تھری تھانہ ائرپورٹ راولپنڈی کے علاقے کا رہائشی تھا نعش پوسٹمارٹم کیلئے پمس  منتقل کر دی گئی جس کے ورثا بھی ہسپتال پہنچ گئے پولیس نے ہسپتال میں قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ،سب انسپکٹر ڈیوٹی آفیسر عبدالقادر نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...