ڈپٹی کمشنرنے یونین کو نسل چک جلال دین  میں ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا

Aug 07, 2022

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے یونین کو نسل چک جلال دین  کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا اور  ہیلتھ ورکرز کو ڈینگی لاروا تلف کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں، انہوں نے کہاکہ ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی کیونکہ موجودہ سیزن ڈینگی کی افزائش کے لیے نہایت موزوں ہے، جتنی زیادہ تعداد میں لاروا برآمد ہوگا ۔اس سے ڈینگی پر قابو پانے میں معاون ثابت ہو گا، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں شہریوں سے اپیل ہے کہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ڈینگی ورکرز کا ساتھ دیں اور اپنے گھروں کے ساتھ اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور گھروں میں کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں۔

مزیدخبریں