گھریلو رنجش ، ملزم نے چھریوں کے وار سے اہلیہ کو قتل، بیٹی کو زخمی کردیا 

Aug 07, 2022


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ آر اے  بازارکے علاقے میں ایک شخص نے گھریلو ر نجش پر چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل اور بیٹی کو شدید زخمی کردیا اہلیہ کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے والا سفاک ملزم24گھنٹے میں گرفتار۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چھریوں کے وار کرکے اہلیہ کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے والے سفاک ملزم عبدالعزیز کو گرفتار کر لیا ،ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار کرکے اپنی اہلیہ کو قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ ایک روز قبل مقتولہ کی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب نے آراے بازارپولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں