راولپنڈی میں وارداتیں گھروں سے لاکھوں روپے کا سونا، زیورات ، نقدی چوری 


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹتے رہے تھانہ نیو ٹائون کو رمینہ سلطانہ نے بتایا کہ سید پور روڈ پر میرے گھر کے تالے توڑ کر70 ہزار روپے کی نقدی ساڑھے چار تولہ وزنی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ بنی کو شیزا نے بتایا کہ بنی چوک میں فون سننے کیلئے اپنے بیگ سے موبائل نکالا توایک موٹر سائیکل سوار لڑکا مجھ سے موبائل فون اور دس ہزار200 روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگیاتھانہ صادق آباد کومختار احمد نے بتایا کہ شکریال میں میری بیکری میں دو ڈاکو داخل ہوئے جو گن پوائنٹ پر 50 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ویسٹریج کو ساجد حسین شاہ نے بتایا کہ پشاور روڈچوہڑ چوک پردو کرولا کار سوار گن پوائنٹ پر مجھ سے50 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ رتہ امرال کو محمد حسین نے بتایا کہ ریلوے سکیم میں میری دکان کا تالا توڑ کر81 ہزار400 روپے کی نقدی چوری کرلی گئی تھانہ سول لائن کو حسن ایوب خان نے بتایا کہ لالہ زار میں میرے بہنوئی کاشف سلیم کے گھر سے سات لاکھ روپے مالیتی سونا چوری ہوگیا ، تھانہ کینٹ کوملک فہران خان نے بتایا کہ جی پی او صدر میں دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے اڑہائی لاکھ روپے مالیتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو عاطف بشیر نے بتایا کہ مری روڈ پر میرے کمرے سے25 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چوری ہوگئے، شہر میں9موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...