گزشتہ ہفتہ، ڈالر انٹر بینک میں 14، اوپن مارکیٹ 21روپے سستا 

Aug 07, 2022


کراچی ( کامرس رپورٹر )  ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر14روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر21روپے سستا ہو گیا ۔معاشی صورتحال میں بہتری، آئی ایم ایف سے قرض کے اجراء کے امکانات اور روپے کی قدر میں استحکام کیلئے بینک دولت پاکستان کے سخت اقدامات کی بدولت ایک ہفتے کے دوران نہ صرف ڈالر بلکہ دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں بھی23روپے سے30روپے تک کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں14.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت239روپے سے گھٹ کر224.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 21روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت240روپے سے گھٹ کر219روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں23.80روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت247روپے سے کم ہو کر223.50روپے ہو گئی اسی طرح 30.40روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت296روپے سے کم ہو کر265.60روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر1روپے یورو3.30روپے اور برطانوی پونڈ2.40روپے سستا ہوا ۔

مزیدخبریں