سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھےشریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہاہے۔زرمبادلہ کے زخائر ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں۔وزیرخزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں دوسرےہفتے اٹھا لیتے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اںہوں نے اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہیں اپنی ذات اورمفاد کے لیے کی ہیں۔ حتیٰ کہ قرضے کے لیےبھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں۔اگست اہم مہینہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کی آئینی ترامیم ملک کیلئے نہیں اپنی ذات اور مفاد کیلئے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھورہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھورہے ہیں۔ سیلاب کی فوٹو کھینچوانے پر زور ہے اورسٹیٹ بنک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب کی فوٹو کھینچوانے پر زور اور اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ زمینی طاقتیں15حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں،آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھےشریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔