پولیس شہداء دلوں کی دھڑکن ہیں:ایس پی جھل مگسی

گنداواہ(نامہ نگار ) جھل مگسی پولیس کے شہداءہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں جنکو ہم کبھی نہیں بھلا سکتے ہیں جھل مگسی پولیس کے جوان خاص کر جو دہشت گردی کے خاتمے کےلئے ملک کی سلامتی عوام کی حفاظت کیلئے جان کے نذرانے پیش کیے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔ شہداء پولیس نے سر زمین پاک کے دفاع کیلئے جو قربانیاں دی ہے وہ ایک مثال ہیں ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے ۔شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے حکومت بلوچستان شہداء پولیس کے لواحقین اور پولیس فورس کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل فراہم کرنے کی ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔
 یہ بات ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی نے یوم شہدا پولیس کے موقع پر سٹی پولیس تھانہ گنداواہ میں شہداءکے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سٹی ایس ایچ او گنداواہ سکندر علی لہڑی، اے ایس آئی انعام علی بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن