خضدار(نامہ نگار) پاک آرمی کے شہداءکی قربانیاں ہمیشہ زندہ و جاوداں رہیں گی۔ کورکمانڈر بلوچستان لیفٹنٹ جنر ل سرفراز اور ان کے ساتھیوں کا المناک ہیلی حادثے میں شہادت کو قوم کبھی بھی نہیں بھول سکتی۔ یہ بات خضدار کے شہری کفایت اللہ عبدالغفور ودیگر نےکہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کی ریسکیو کے دوران قوم کے فرزندان مرمٹے ان کی یہ قربانیاں ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے مصیبت خاندانوں کی داد رسی کے دوران حادثے کا شکار ہو کرہم سے رخصت ہوئے۔