گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)زیر تعمیر الشافی کڈنی ڈائلسزکپملیکس ہمارے شہر کا سرمایہ ہے اور ہم اپنے شہر کا کام کررہے ہیں یہ با ت چیمبر آف کامرس کے سابق صدراوراحساس گروپ کے راہنما میاں محمد عمر سلیم نے انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے زیر انتظا م سول ہسپتال میں چلنے والے کڈنی ڈائلسز سنٹر اور زیر تعمیر الشافی کڈنی ڈائلسز کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور کہا کہ زیر تعمیر الشافی کڈنی ڈ ائلسز سنٹر بلا شبہ کڈنی کے مریضوں کے لئے مثالی ادارہ ہوگا جو پچاس بستروں پر مشتمل ہوگا جو بہترین سروسز فراہم کرے گا ،انہوں نے احساس گروپ کی طرف سے ایک وارڈ کے لئے ڈائلسز مشینیں فراہم کرنے کا ذمہ بھی لیا ، جبکہ اس موقع پر صدر الشافی کڈنی ڈائلسز کپملیکس سید امیر حیدر کرمانی نے کہا کہ یہاں نہ صرف کڈنی کے مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے بلکہ نادار مریضوں کی مالی معاونت بھی کی جاتی ہے ،اس موقع پر نائب صدرچیمبر وقاص افضل ،نئیر جمیل بھٹی،ملک خرم اقبال ،حاجی عنائت،اظہر میر ،جمشید بشیر،مدثر حنیف و دیگر موجود تھے۔
الشافی کڈنی ڈائلسزکپملیکس ہمارے شہر کا سرمایہ ہے :میاں محمد عمر سلیم
Aug 07, 2022