نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کی طرف سے نارنگ شہر میں زیرتعمیر پارک پر کام روکے جانے کےخلاف مسلم لیگ ن کے رہنما¶ں کی پریس کانفرنس مسلم لیگ ن کے سٹی صدر ملک یوسف‘ سردار نعیم رضا مان‘ سابق کونسلر اعظم علی باجوہ‘ مسلم لیگی رہنما¶ں غلام عباس گجر‘ میاں امجد‘ ادریس غوری اور شفیق بٹ نے پریس کانفرنس کرتے کہاکہ محلہ محمدپورہ میں ریلوے لائن کےساتھ جہاں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر تھے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی کوششوں سے تین کروڑ کی لاگت سے خوبصورت پارک کی تعمیرکاکام جاری ہے تحریک انصاف کے کارکنوں نے ٹھیکیدار کو ڈرا دھمکاکر کام رکوا دیا اہل محلہ کے سامنے کہاکہ ہم پارک نہیں بننے دیں گے۔ لےگی رہنماو¿ں نے کہا کہ چند لوگوں کی خواہش پر پارک تعمیر کا کام نہیں رکنے دیں گے شہر کے وسط میں پارک ہرصورت بنے گا ۔