مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد کے نواحی علاقہ وڈانہ سے رہنما مسلم لیگ ن طاہر سعید خاں نے لندن میں سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور قصور میں سیاسی معاملات اور تنظیم سازی کے حوالے سے گفتگوکی اور نواز شریف نے طاہر سعید خاں اور طارق سعید خاں کی قصور میں پارٹی کی خدمات کو سراہا ،سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان آمد کے بعد طاہر سعید خاں اور طارق سعید خاں کو پارٹی میں مزید ذمہ داریاں دینے کا اشارہ بھی دیا،اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، رہنما مسلم لیگ ن طاہر سعید خاںنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قصور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور رہے گا، آئندہ الیکشن میں عوام تبدیلی کے نعرے کی بجائے خدمت کو ووٹ دیں گے۔