وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں. اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے ‘قانونی ٹچ’ سے بھاگ رہے ہیں. چوری پکڑے جانے پرعمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی فنکاری کرنے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے. اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا. جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کا کردار کیسا ہے، شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے قابل مذمت ہیں۔