پچیس مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

Aug 07, 2022 | 16:03

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پچیس مئی کےظلم اور حکومتی تشدد کے خلاف ہم نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ رانا صاحب صرف کوہسار تھانے کے ایس ایچ او ہیں بس، رانا صاحب فیصل آباد نہیں گئے کیونکہ انہوں نے احتیاط کی۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے اور 25مئی کے مقدمات کے حوالے سے ان سے تحقیقات کی جائے، ہمیں امید ہے کہ رانا ثنااللہ اور باقی لوگ چھپیں گے نہیں۔واضح رہے کہ پچیس مئی کو پی ٹی آئی کی طرف سے دی گئی لانگ مارچ کی کال پر حکومت کی طرف سے کارکنان کو روکنے کے لیے آنسو گیس شیلز کا استعمال کیا گیا تھا اور پی ٹی آئی رہنماوں کےگھروں پر چھاپے مارنے کیساتھ گرفتاریاں بھی کی گئی تھیں۔

مزیدخبریں