لاہور: وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے والے نئے فارم فراہم کرنے کے لئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کردی ہیں، نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو 1 ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے سیکریٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کی آج لاہور میں ملاقات ہوئی۔ مولانا محمد حنیف جالندھری نے نکاح نامے میں ختم نبوتؓ کے حلف نامے کی شق شامل کرنے پر وزیراعلی کے مثالی اقدام کو سراہا۔مولانا محمد حنیف جالندھری نے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ احسن اقدام دین کی بڑی خدمت ہے۔ یہ اقدام انتہائی قابل قدر ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نکاح نامےکاختم نبوت والا نیا فارم نہ دینے والوں کو کتنی سزاہوگی؟
Aug 07, 2022 | 16:27