عمران اسمعیل بھی ایف آئی اے طلب

کراچی: ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی طلب کر لیا ہے۔ایف آئی اے نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا کو بھی طلب کیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ دو نجی بینکوں کے افسران کو بھی ایف آئی اے آفس میں طلب کیا گیا ہے۔گزشتہ روز ایف آئی اے خیبر پختونخوا نے بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوائری کے لیے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن