پاکستان اسٹیل10ارب چوری:ایف آئی اے نےتحقیق کا آغاز توکیا ملوث افسران کو نوٹسزجاری نہ کیے

کراچی: وزارت صنعت و پیداوار کی درخواست پرایف آئی اے نے پاکستان اسٹیل میں 10 ارب روپے کے میٹریل کی چوری کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایف آئی اے کے ذریعے 10 ارب روپے کی چوری کی تحقیقات کے آغاز کے باوجود چوری کی نشاندہی کرنے والی رپورٹ میں ملوث انتظامی افسران کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہیں موجودہ ذمہ داریوں سے الگ کیا گیا جس سے ان افسران اور اہلکاروں کا تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا امکان موجود ہے۔ایف آئی اے نے پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ سے یکم جنوری 2018سے اب تک پاکستان اسٹیل میں تعینات کیے گئے، ہیڈ آف سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ، ویئرہاؤس، اندرونی و بیرونی دروازوں اور اسٹوریج پر تعینات سیکیوریٹی گارڈز کو سپروائز کرنے والے انچارج سیکیورٹی کے نام، پتہ، شناختی کارڈ نمبر، تقرری کی تاریخ، اب تک کی تمام پوسٹنگز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن