وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی،چودھری پرویزالٰہی نےکہااحساس راشن رعایت پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے کی بجائے 1500روپے دینے کا فیصلہ کیاہے۔احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو آٹا،دالیں اورگھی سستے داموں ملے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے احساس راشن رعایت پروگرام پر عملدر آمد کیلئے وزارتی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت  بھی کی ہےسٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی،اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کااحساس پروگراموں کے لئے احساس ایکٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے وزیر اعلی نے کہا احساس ایکٹ کو اسمبلی سے منظورکرائیں گے۔کہااحساس ہی انسانیت ہے۔بولےاحساس راشن رعایت پروگرام غربت کے خاتمے اورفلاحی ریاست کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہےاحساس راشن رعایت پروگرام کے حوالے سے ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس راشن رعایت پروگرام،احساس کارڈاوراحساس تحفظ پروگرام کے خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد،ڈاکٹر ثانیہ نشتر،مشیرعمر سرفراز چیمہ،رکن قومی اسمبلی مونس الہی،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن