کہانی زندگی کی تھی

Aug 07, 2023

فہمیدہ کوثر

فہمیدہ کوثر

Fahmida Kousar6
گزشتہ دنوں فلمسٹار شاہد کی سالگرہ منائی گئی ان کے مداحوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا  شیکسپئیر کا مقولہ ہے کہ دنیا کی مثال ایک اسٹییج کی ہے جو بھی آتا ہے اپنا کردار نبھا کر چلا جاتا ہے اصلی زندگی اور فلم کی کہانی میں فرق یہ ہے کہ کسی کردار میں اس حد تک ڈوب جانا کہ حقیقت کا گمان ہو ایک باصلاحیت فنکار ہونے کی دلیل ہے  فلمسٹار شاہد کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ انہیں کسی بھی کردار میں ڈھلنے اور منفرد انداز سے پیش کرنے کا ملکہ حاصل تھا 
کہانی زندگی کی تھی 
فقط عنوان بھرنا تھا
ستر اور اسی کی دہائی میں جب  چند اداکاروں کا طوطی بولتا تھا ایک خوبرو نوجوان زندگی کی راہیں تلاش کرتا ہوا فلم انڈسٹری کی جانب آنکلا  گھر والوں کا ارادہ شاید  فوج میں بھیجنے کا تھا  اس فیلڈ میں آنے کے بعد  اس نوجوان نے محسوس کیا کہ یہاں پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے بہت محنت مستقل مزاجی ارادے اور لگن کی ضرورت ہے شاہد میں لگن اور جستجو تھی اور اسی لگن اور جستجو نے انہیں  کامیابی  کا راستہ دکھایا ایک مفکر کاقول ہے  منزل کاکوئی وجود نہیں اگر لگن ہوتو ہر راستہ منزل بن جاتا ہے بلکہ ہرقدم ہی منزل بن جاتا ہے یہ خوش بختی کا سہرا بھی شاہد ہی کے سر جاتا ہے کہ ایک ہی وقت میں انکی سولہ سولہ فلمیں بھی ریلیز ہوئیں  اور سپرہٹ گئیں کامیابیوں کایہ سلسلہ رکا نہیں  بلکہ وہ عہدہی شاہد کے عہد سے منسوب ہوگیا یہ وہ دور تھا کہ فلم انڈسٹری میں چند اداکاروں کاتسلط تھا ان کا زور توڑنا اور اپنی ساکھ بنانا شاہد کے لئے مشکل تو ضرور ہوگا مگر اس نوجوان نے کردکھایا  ان کی اکثروبیشتر  فلمیں آج بھی ناظرین کے ذہنوں پر نقش ہیں ثریا بھوپالی انمول تہذیب  امرؤ جان ادا انکی یادگار فلمیں ہیں انہیں انکی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ بھی مل چکا ہے زندگی کے بارے میں انکا نظریہ مثبت تعمیری اور مخلصانہ ہے  لوگوں کے لئے ہمدرد روادار اور  دل کے صاف انسان ہیں  اور جب اللہ صورت اور سیرت میں اخلاص بھردے تو  ہر میدان میں کامیابی یقینی بن جاتی ہے  راقمہ کو ان سے انٹرویو لینے کاشرف بھی حاصل ہے  بظاہر پرتپاک  اور خوش مزاج شخص اندر سے فولادی عزم رکھتا ہے بظاہر نوابی انداز رکھنے والا شخص دل کا کتنا سادہ ہے کسی کی معمولی سی تکلیف پر روپڑتا ہے  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ  جدوجہد اور لگن دو ایسے عوامل ہیں جو فلم انڈسٹری کی ساکھ بحال کرسکتے ہیں  ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں  ہے بقول  شاعر ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے سا قی اگر اسی جذبے  کے تحت ہم کام کریں تو ماضی جیسی شاندار فلمیں بنا سکتے ہیں   وہ کہتے ہیں کہ انکوکام کے دوران ساتھی فنکاروں کا بھی بھرپور تعاون حال رہا  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انکو کوئی کردار مشکل نہیں لگ جوکردار ملا اسے محنت سے کیا  وہ  کردار  آج بھی عوام کے ذہنوں پر نقش ہیں ہم فلمسٹار شاہد کو ان کی سالگرہ کے حوالے سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور انکی فلم انڈسٹری کے لئے شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں  ان کا زندگی اور فلم انڈسٹری کے لئے نظریہ اور سوچ بہت تعمیری ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ مشکلات سے گھبراتے نہیں بلکہ ہمت اور دلیری سے کام لیتے  ہیں
تھکیں جو پاؤں تو چل سر کے بل نہ ٹھہر آتش
گل۔ مراد ہے منزل میں خار راہ  میں ہے

مزیدخبریں