خود انحصاری کی طرف سفر کیلئے از سر نو پالیسیاں ترتیب دی جائیں:اشرف بھٹی

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بطور قوم عملی طور پر خود انحصار ی کی طرف سفر کا آغاز کریں اور اس کیلئے از سر نو پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ پالیسی ساز روایتی طریقوں سے ہٹ کر قومی آمدن کے نئے ذرائع تلاش کرنے اورمعیشت کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے مشاورت کا عمل شروع کریں ۔ حکومت اور متعلقہ ادرے معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے تاجر وںکے مسائل حل کرنے کی طر ف توجہ دیں۔ پاکستان کی تاجر برادری نا مساعد حالات کے باوجود معیشت کو رواں دواں رکھنے کیلئے اپنا بھرپو رکردار ادا کر رہی ہے لیکن ان کے دیرینہ مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت سے کئی سالوںسے مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ مسائل کے حل اور مضبوط روابط کیلئے فوکل پرسن کا تقرر کیا جائے لیکن ہمارے مطالبے کی شنوائی نہیں ہو سکی ۔

ای پیپر دی نیشن